خیبر پختونخوا کے پرائمری اساتذہ نے اسکول بند کر دیئے

11:44 AM, 5 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : خیبر پختونخوا کے پرائمری اساتذہ نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند کر کے حکومت کے خلاف احتجاج کا آغاز کر دیا ہے۔

آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا) کے صدر عزیز اللہ نے اعلان کیا ہے کہ آج سے پرائمری اسکولوں میں تدریسی عمل مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور اساتذہ صوبے کے مختلف علاقوں سے پشاور کے جناح پارک پہنچنے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

عزیز اللہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں تقریباً 26 ہزار پرائمری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بند ہیں اور ایک لاکھ سے زائد اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت کی جانب سے کابینہ کی منظوری کے باوجود اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، جس پر وہ شدید ناراض ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ 

مزیدخبریں