پیرو: لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں ایک فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو میں مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا کہ اچانک طوفان آیا جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔
کھلاڑی جب میچ کے وقفے پر گراؤنڈ سے باہر آرہے تھے، اس دوران آسمانی بجلی گر گئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں 39 سالہ فٹبالر ہلاک ہوگیا جبکہ پانچ دیگر کھلاڑی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔