لاہور : مریم نواز کے لندن کے دورے کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے۔
مریم نواز اب آج کی بجائے کل پاکستان سے براہ راست جنیوا روانہ ہوں گی، جہاں وہ اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ چند دن گزاریں گی۔ نواز شریف لندن سے جنیوا پہنچیں گے اور دونوں وہاں چار دن قیام کے بعد لندن واپس آئیں گے۔
گزشتہ روز نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کے لندن آنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر صرف "انشاء اللہ" کا جواب دیا۔