نواز شریف مانسہرہ سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

06:23 PM, 5 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ   کیا ہے۔  نواز شریف آئندہ ہفتے سب سے پہلے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے کیا جا رہا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس میں نواز شریف کے ملک کے چاروں صوبوں کے دورے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف 4 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچے تھے اور انہوں نے لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کیا تھا۔ 

مزیدخبریں