بھارت نے جنوبی افریقا کو فتح کیلئے 327 رنز کا ہدف دے دیا 

06:17 PM, 5 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کولکتہ : آئی سی سی ورلڈکپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کے ناقابل شکست 101 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں جنوبی افریقا کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنالیے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنر روہت شرما اور شبمن گل نے بھارت کو 62 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم کپتان 40 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ شبمن گل 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں ویرات کوہلی اور شریاس ایر 134 رنز کی شراکت داری قائم لیکن شریاس 77 جبکہ کے ایل راہول 8 رنز پر وکٹ گنوابیٹھے، سوریا کمار کو شمسی نے 22 کے اسکور پر پویلین چلتا کیا جب کہ کوہلی 101 رنز بناکر ناٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، مارکو جانسن، لنگی نگیڈی اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں