"پاکستان فیول درآمد کرتا ہے لیکن سٹوریج صلاحیت بڑھانے کی فوری ضرورت"،حکومت پیٹرولیم ذخائر کے حوالے سے نیا فریم ورک  تیار کرے گی 

01:07 PM, 5 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد  :پاکستان فیول درآمد کرتا ہے لیکن سٹوریج صلاحیت بڑھانے کی فوری ضرورت ہے ۔ اس حوالے سے حکومت 
  پیٹرولیم ذخائر کے حوالے سے نیا فریم ورک  تیار کرے گی ۔ حکومت نے  پٹرولیم ذخائر کو بڑھانے کے لیے نیا فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس  حوالے سے اوگرا بھی کام کررہا ہے۔ 

اوگرا  عالمی ماہرین کی مدد سے سٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کے حوالے سے نیا فریم ورک فوری طور پر تیارکرے گا۔  نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم ضروریات اور سٹوریج کا تعین کیا جائے گا، نیا فریم ورک مختلف مصنوعات کے سٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کی مدت کا بھی تعین کرے گا۔

ذرائع کے مطابق  اس وقت ملک میں پیٹرولیم کمپنیوں کو 21 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا لازم ہے۔ حکومت چاہتی ہے سٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کم از کم 3 ماہ کی مدت کیلئے ہونے چاہئیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق  حتمی ذخائر اور مدت کا تعین صرف ملکی ضروریات کا بغور جائزہ لینے کے بعد لگایا جا سکتا ہے ۔سٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں