کوئٹہ:کوئٹہ میں 5 ڈاکٹر بھی کانگو وائرس میں مبتلا ہوگئے ۔ ہسپتال میں مریضوں کی عیادت پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
سول ہ سپتال کوئٹہ کے میڈیسن وارڈ کے آئی سی یو میں 5 ڈاکٹروں سمیت 9 افراد کانگو وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ہسپتال میں 18افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 9 مریضوں کے کانگو وائرس میں مبتلاہونے کی تصدیق ہوئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں میں 5 ڈاکٹرز شامل ہیں۔
سول ہسپتال میں کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ٹراما سینٹر میں مریضوں کی عیادت پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
ٹراما سینٹر میں ڈاکٹروں اور سٹاف کوغیرضروری آمدورفت نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق سول ہسپتال کے مریضوں کے ٹراما سینٹر میں ٹیسٹ، ایکسرے اور سی ٹی سکین پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔