کے پی میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے پلان تیار،11 امتحانی مراکز میں ٹیسٹ کا انعقاد ہوگا، سکیورٹی اقدامات کیلئے پولیس کو ایف آئی اے کی معاونت    حاصل 

 کے پی میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے پلان تیار،11 امتحانی مراکز میں ٹیسٹ کا انعقاد ہوگا، سکیورٹی اقدامات کیلئے پولیس کو ایف آئی اے کی معاونت    حاصل 

پشاور: کے پی میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے پلان تیارکرلیاگیا ہے۔11 امتحانی مراکز میں ٹیسٹ کا انعقاد ہوگا، سکیورٹی اقدامات کیلئے پولیس کو ایف آئی اے کی معاونت    حاصل  ہوگی۔ 

 محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے 26 نومبر کو منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے پلان تیار ہے۔ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے قواعد و ضوابط طے کر لئے، ڈی آئی خان، کوہاٹ، مردان، لوئر دیر، سوات اور ایبٹ آباد میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے، پشاور سمیت تمام اضلاع میں 11 امتحانی مراکز میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے پرنٹنگ و دیگر اہم اقدامات پشاور پولیس کی زیر نگرانی کئے جائیں گے۔
محکمہ داخلہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق امتحان کیلئے واک تھرو گیٹ سمیت تمام تر سکیورٹی اقدامات کیلئے پولیس کو ایف آئی اے کی معاونت حاصل ہوگی، امتحانی ہال پر لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا جائے گا، امتحانی ہال کے باہر و آس پاس ٹریفک کا نظام محکمہ ٹریفک سنبھالے گا، ٹیسٹ کے اوقات کے دوران تمام مراکز کے نزدیکی موبائل ٹاورز کی سروسز کو معطل کیا جائے گا۔


اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے تمام محکموں کے سیکرٹریز و دیگر انتظامی افسران کو اعتماد میں لیکر تمام تر امتحانی معاملات سے دور رکھا جائے گا۔
محکمہ داخلہ کے جاری اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ ڈیوٹی عملہ، طلبا و طالبات پر موبائل کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کا عملہ تعینات رہے گا، تمام سات اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بھی بطور ریجنل کوآرڈنیٹر آفیسرز اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

مصنف کے بارے میں