"اب نیتن یاہو سے کوئی بات نہیں ہوسکتی"، ترکی نے بھی   اسرائیل سے سفارتکار واپس بلالیے

09:46 AM, 5 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

انقرہ : ترکیہ نے بھی اسرائیل سے سفارتکار واپس بلالیے ہیں۔  غزہ پر اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں مزید شدت آگئی ہے اور اب تک 9 زار 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس کے بعد دیگر ممالک کی طرح ترکیہ نے بھی احتجاجاً تل ابیب سے سفارتکار واپس بلالیا ہے۔ 

 ترک صدر طیب اردوان نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ اب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ اردوان نے نے کہا کہ ترکیہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں توڑ رہا ہے، بین الاقوامی سفارت کاری کے تناظر میں تعلقات کو مکمل طور پر منقطع کرنا ممکن نہیں ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کو بین الاقوامی فوجداری عدالت تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔  اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں الاظہریونیورسٹی اور ہسپتالوں کے اطراف شدید بمباری کی ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج غزہ میں سولر پینلز اور واٹر ٹینکس کو بھی نشانہ بنارہے ہیں

مزیدخبریں