کراچی : کراچی میں دماغ خور مریض اور جان لے گیا۔ کراچی میں نگلیریا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں بفرزون کا رہائشی نگلیریا سےانتقال کرگیا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ 45 سال کے مریض کویکم نومبر کو نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، نگلیریا سے ضلع وسطی میں یہ تیسری موت رپورٹ ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رواں سال نگلیریا سے اموات کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔