"منشور روایتی  نہیں ہوگا،جامع پالیسی دستاویز اور حکمت عملی ہوگی"، ن لیگ کے منشور کے لیے تجاویز پر مشاورت

08:21 AM, 5 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:مسلم لیگ ن   اپنے منشور کے لیے اجلاس منعقد کررہی ہے اور مشاورت کررہی ہے۔ اس کےلیے  منشور کمیٹی کا ابتدائی اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کے اجلاس میں انتخابات 2024ء کے منشور کی تیاری کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور بیرسٹر ظفراللہ خان نے بھی شرکت کی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا منشور روایتی منشور نہیں ہوگا، آئندہ پانچ سال کے لئے ایک جامع پالیسی دستاویز اور حکمت عملی ہوگی، تمام شعبوں کے نمایاں افراد اور تنظیموں سے رابطے کرکے تجاویز لی جائیں گی۔

منشور کمیٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں اور تنظیموں کو خطوط لکھ رہے ہیں اور رابطہ کر رہے ہیں، اجلاس میں مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں