عمران خان کی جاں بحق کارکن معظم گوندل کے بچوں کی کفالت کا اعلان

11:47 PM, 5 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر آباد حملے میں جاں بحق ہونے والے کارکن معظم گوندل کے بچوںں کی کفالت کا اعلان کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال میں معظم گوندل کی والدہ اور بچوں ملاقات کی اور بچوں کے سپر پر دست شفقت رکھا اور ان کی کفالت کا اعلان کیا۔


انہوں نے بچوں کی پرورش اور کفالت کیلئے ایک کروڑ روپے دئیے جبکہ اس ضمن میں جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اس کے علاوہ 50 لاکھ روپے شہید کی فیملی کو دے گی۔ 
واضح رہے کہ 3 نومبر کو وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔

مزیدخبریں