حکومت کا آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت کا آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے بیان کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں جلاؤ، گھیراؤ اور پرتشدد سر گرمیوں پر وفاقی حکومت کی جانب سے اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 
اجلاس سے متعلق جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر بھی وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کی روشنی میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ریاست اور اداروں کے خلاف بیانات پر قانونی کارروائی ہو گی جبکہ کارروائی کرنے کیلئے آئینی و قانونی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔ 
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پنجاب گورنر ہاؤس اور دیگر شہروں میں جلاؤ، گھیراؤ اور پر تشدد سرگرمیوں پربھی کارروائی ہو گی جبکہ نجی املاک پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے حملوں پر بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں