حکومت کی پیمرا کو عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر عائد پابندی ہٹانے کی ہدایت

حکومت کی پیمرا کو عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر عائد پابندی ہٹانے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر عائد پابندی ہٹانے کی ہدایت کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سیکشن 5 کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو عمران خان کی تقریر پر پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ 
قبل ازیں پیمرا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے متنازعہ بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی عائد کی تھی۔ 
پیمرا کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ قومی قیادت اور ریاستی اداروں کیلئے ایسے نفرت انگیز، غلیظ اور بلا جواز بیانات خلاف آئین ہیں، عمران خان کی تقاریر نشر ہونے سے عوام میں نفرت بڑھنے اور امن عامہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

مصنف کے بارے میں