لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تفتیش کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے لاہور اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا جبکہ اکاؤنٹ کی تفصیلات کے اوپننگ فارم میں عمران خان کا اتھارٹی لیٹر لگا ہوا ہے۔
ایف آئی اے کے 7 نومبر کو طلبی کے نوٹس کو عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں دائر کی گئی درخواست میں ایف آئی اے کو فریق بنایا ہے۔
قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے بھی پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق گورنر عمران اسماعیل اور دیگر کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے ایف آئی اے کی طلبی کو چیلنج کر دیا
06:08 PM, 5 Nov, 2022