مفتاح اسماعیل کی اعظم سواتی ویڈیو معاملے پر عمران خان کی حمایت 

04:40 PM, 5 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے اعظم سواتی کی ویڈیو کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان کی حمایت کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی عمران خان کو ری ٹوئٹ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی، لیکن یہاں مجھے ان سے اتفاق کرنا ہوگا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اعظم سواتی کی اہلیہ سے متعلق ویڈیو سامنے آنا واضح طور پر اخلاق سے گرا ہوا معاملہ ہے، مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے کہ میرے ملک میں ایک عزت دار خاتون کی اتنی تذلیل ہو سکتی ہے، اس طرح کا پاگل پن اب بند ہو جانا چاہیے۔

مزیدخبریں