سڈنی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو فتح کے لیے 142 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔
سری لنکا کی طرف سے نسانکا نے 67 رنز کی اننگز کھیلی ۔ مینڈس نے 18 اور راجا پاکسے نے 22 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فکر میں داخل نہیں ہوسکا۔
انگلش باؤلر مارک ووڈ نے 3 ، سٹوکس، ووکس ، کرن اور راشد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔