فوج کے خلاف ہرزہ سرائی پر عمران خان کے خلاف فوری کارروائی کریں: نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت 

01:24 PM, 5 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو فون کیا ہے ۔ نواز شریف نے فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر عمران خان کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ عمران خان کے پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال ہوا۔ نوازشریف کی شہبازشریف کو عمران خان کیخلاف فوری قانونی کاروائی کی ہدایت کی۔ 

نوازشریف نے کہا کہ قومی ریاستی دفاعی اداروں کیخلاف یہ شخص نفرت پھیلا رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے ۔ یہ شخص فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کر خونی انقلاب کی باتیں کر رہا ہے۔ 

مزیدخبریں