وزیرآباد: سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفشیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار ملزموں کی تعداد 4 ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے وزیرآباد سے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ زیرحراست شخص حملہ آور کا قریبی عزیز ہے ۔ ملزم نوید نے حملے سے قبل موٹر سائیکل اس شخص کی دکان پر کھڑی کی تھی۔
ملزم نوید موٹر سائیکل کے ذریعے گرفتار شخص کی دکان تک پہنچا۔ حملہ آور موٹرسائیکل کھڑی کر کے پیدل لانگ مارچ تک پہنچا۔عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہو گئی۔