ہسپتال میں ہوں، جواب جمع نہیں کرا سکتا، توہین عدالت کیس ملتوی کیا جائے: عمران خان کی درخواست

ہسپتال میں ہوں، جواب جمع نہیں کرا سکتا، توہین عدالت کیس ملتوی کیا جائے: عمران خان کی درخواست
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نے توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست دائر کر دی۔درخواست عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔

وکیل کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ میرا موکل افسوس ناک واقعے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں ۔ استدعا ہے کہ مقدمےکو فی الحال سماعت کے لیے مقرر نہ کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں