سکھوں کو کراچی سے ننکانہ لانے والی ٹرین کو حادثہ 

10:49 AM, 5 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

پیر محل : کراچی سے ننکانہ صاحب آنے والی سکھ اسپیشل ٹرین کی 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، واقعہ شورکوٹ اور پیر محل اسٹیشن کے درمیان پر پیش آیا ہے۔  

سکھ اسپیشل ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے فوری بعد امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔ واقعہ سات بجکر 55 منٹ پر پیش آیا بیشتر مسافروں کو ٹرین کے پہلے حصے میں ایڈجسٹ کر کے 09:55 پر ننکانہ کیلئے روانہ کر دیا گیا۔ 

ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بقیہ مسافروں کی روانگی کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ابھی تک کسی زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے جبکہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں