برلن :جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کا جرمنی میں جاری اجلاس ختم ہو گیا۔اس دوران روسی تیل پر پابندی تائیوان اور یوکرین تنازع سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔
جی سیون اجلاس کے دوران آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا ۔جی سیون ممالک نے زور دیا کہ چین تائیوان میں طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ چینی صدر اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن پر دباؤڈالیں کہ وہ یوکرین کے ساتھ جنگ میں ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کریں۔ جی سیون ممالک کے درمیان چین کے ساتھ بہتر تعلقات کے حوالے سے ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے واضح کیا کہ چین اور روس کو ایک ہی سطح نہیں رکھا جا سکتا۔صحت اور آب و ہوا جیسے عالمی مسائل پر چین کے ساتھ تعمیری تعاون ہمارے مفاد میں ہےجبکہ جرمن چانسلر نے کہا کہ چین یوکرین کے ساتھ جنگ ختم کرانے کے لیے روس پر دباؤ ڈالے۔