حکومت اور ٹی ایل پی کے دوران اہم نکات پر بڑا بریک تھرو سامنے آگیا 

11:45 PM, 5 Nov, 2021

اسلام آباد:حکومت کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدہ پر عمل درآمد کے لیے متحرک ہوگئی ، اہم نکات پر عمل در آمد ہو چکا ہے ۔

وزیرمملکت علی محمد خان کی نگرانی میں اسٹیرنگ کمیٹی کا چوتھا اجلاس اسلام اباد میں  ہوا جس میں  کمیٹی ممبران سمیت کالعدم ٹی ایل پی کے نمائندگان شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں معاہدہ پر اب تک عمل درآمد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ 

وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا ہے کہ معاہدہ پر عمل درآمد کا عمل جاری ہے جس میں معاہدہ کے اہم نکات پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں