پٹرول بم پھینکنے کے بعد عوام کو بجلی کے جھٹکے ،یونٹ مزید مہنگا

08:37 PM, 5 Nov, 2021

اسلام آباد:حکومت نے پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر جہاں عوام پر پٹرول بم پھینکے ہیں وہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ہائی وولٹج کے جھٹکے بھی دیدیے ۔

نیپرا نے ایک دفعہ پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ،بجلی ایک روپیہ 68 پیسے مہنگی کر دی گئی ،بجلی مہنگی کرنے سے صارفین کو  135 ارب روپے سالانہ کا بوجھ برداشت کرنا پڑیگا جس کے بعد جو 30 فیصد رعایت دینے کا وعدہ وزیر اعظم نے کیا ہے شاید اب وہ عوام کو بجلی کے بلوں اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی صورت میں دینا پڑیگا ۔

آئی ایم کی شرائط پر حکومت نے بجلی مزید مہنگی کر دی ،واضح رہے نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 2 نومبر کو عوامی سماعت کی تھی،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد درخواست نیپرا کوواپس بھجوا دی گئی تھی جس میں یونٹ 1.68 پیسہ مہنگا کرنے کی منظوری دیدی گئی تھی ۔

نیپرا کے مطابق نئے ٹیرف کا اطلاق ایسے صارفین پر نہیں ہوگا جوہر ماہ 200 یونٹس استعمال کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں