کورونا ایک دفعہ پھر سر اُٹھانے لگا ،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا 

08:11 PM, 5 Nov, 2021

عالمی ادارہ صحت نے ایک دفعہ پھر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے بعد یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ فروری تک مزید پانچ لاکھ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں۔

یورپ پر ایک دفعہ پھر کورونا کے خطرات منڈلانے لگے ،عالمی ادارہ صحت نے وارننگ جاری کردی ،عالمی ادارہ صحت کے یورپی  سربراہ ’’ہانس۔ کلوگ ‘‘ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ براعظم یورپ میں فروری تک کورونا کے باعث مزید 5  لاکھ اموات ہو سکتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو  کورونا کے خلاف  اپنی حکمت عملی کو بدلنا ہو گا، اور ابتدا میں ہی ایسی صورتحال پیدا ہونے سے روکنا ہو گا۔

مزیدخبریں