کراچی: شہر قائد میں صفورا گوٹھ کے قریب نجی اسکول میں خواتین اساتذہ اور طالبات کے واش رومز میں خفیہ کیمروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ا
اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے ذرائع سے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنائی جاتی تھیں۔ محکمہ تعلیم کی خصوصی ٹیم نے ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی سربراہی میں اسکول کا دورہ کیا اور واش روم سے خفیہ کیمرے برآمد کیے جس کے بعد اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی۔
محکمہ تعلیم سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کو خواتین نے خفیہ کیمروں سے متعلق شکایت کی تھی جبکہ واش رومز خواتین اساتذہ کے ساتھ طالبات کے بھی زیر استعمال ہیں۔
محکمہ تعلیم کی ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کراد ی ہے اور اس سلسلے میں اسکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔