دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ میں گزشتہ ایک سال سے کیرم بال سیکھنے کیلئے محنت کر رہا ہوں اور امید ہے جلد ہی اس پر عبور حاصل کر لوں گا۔
عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کیرم بال سے بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کی جا سکتی ہیں اور میں اسے سیکھنے کیلئے گزشتہ ایک سال سے محنت کر رہا ہوں۔ اگرچہ میرے باؤلنگ ایکشن کیساتھ کیرم بال کروانا آسان نہیں لیکن اس کے باوجود میری کوشش جاری ہے۔
واضح رہے کہ عماد وسیم اس وقت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں شریک قومی سکواڈ کا حصہ ہیں جس نے بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان اور نمیبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔