اسلام آباد:این سی او سی کے اجلاس میں ڈیلٹا پلس وائرس سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت تیار کر لی گئی ،جس میں تمام سکولز میں 12 سے 18 سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے حتمی فیصلے کیے گئے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق میجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس میں قومی حکمت عملی کی ترتیب اور مثبت نتائج کے لیے دنیا بھر میں ویکسینیشن کے اثرات کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں ڈیلٹا پلس وائرس کے پھیلائو اورویکیسن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کیے گئے انتظامات کا بھی اجلاس میں جائزہ لیاگیا۔
میجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی ،اجلاس میں ویکسینیشن کے بعد پیدا ہونے والے عالمی منظر نامے پر بریفنگ دی گئی ،قومی حکمت عملی کی ترتیب اور مثبت نتائج کے لیے دنیا بھر میں ویکسینیشن کے اثرات کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں ڈیلٹا پلس وائرس کے پھیلاو کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ،ملک بھر میں جاری کورونا ویکسینیشن کی مہم ،سکولز میں 12 سے 18 سال تک بچوں کی ویکسینیشن کے لیے خصوصی اقدامات اورویکیسن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کیے گئے انتظامات کا بھی اجلاس میں جائزہ لیاگیا،این سی او سی کی جانب سے ہر گھر تک پہنچنے کی مہم کو سراہا گیا ۔