این اے 133 : کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف جمشید چیمہ کی اپیل مسترد

01:32 PM, 5 Nov, 2021

لاہور : ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 133 سے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق اپیل مسترد کردی ہے۔

  

 نیو نیوز کے مطابق این اے 133 کے ایپلٹ ٹربیونل کے سربراہ جسٹس شاہد جمیل نے تحریک انصاف کے امیدوار کی اپیل پر سماعت کی ۔ جمشید اقبال چیمہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے، لہذا مسترد کیا جائے، جمشید اقبال چیمہ کہتے ہیں کہ ایپلیٹ ٹربیونل کا دائرہ اختیار محدود ہے

  

مسلم لیگ ن کے وکیل بیرسٹر ملک احمد قیوم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے تحت اپیل قابل سماعت نہیں ہے

ایپلیٹ ٹربیونل کے سربراہ جسٹس شاہد جمیل نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلز مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ووٹرز سرٹیفکیٹ برائے تجویز کنندہ حاصل کرنا ضروری ہے ۔ ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے ووٹر سرٹیفکیٹ پر حلقہ کا ذکر نہیں کیا۔ 

مزیدخبریں