بھارت، پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی کردی گئی

08:23 AM, 5 Nov, 2021

دہلی : بھارتی حکومت نے دیوالی کی خوشی میں پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ۔  بھارت میں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کم کردی جس کا اطلاق فوری طورپر ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی  کا اعلان کیا ہے ۔ بھارت میں پٹرولیم منسٹری کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںٰ 15 روپے تک کمی کردی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کرکے عوام کو دیوالی کی خوشی میں تحفہ دیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی میں کمی لاکر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پیدا کی ہے ۔ بھارتی حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا عوام نے خیرمقدم کیا ہے ۔

دوسری طرف پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپ 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 14 پیسے اضافے کے ساتھ 142 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ 

مزیدخبریں