امریکی صدارتی الیکشن 2020 کے نا قابل یقین واقعات 

US Election 2020,Trump,JoBiden
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکی صدارتی الیکشن 2020 میں جہاں پہلی دفعہ سب سے زیادہ گرما گرمی دیکھنے میں آئی وہیں اس الیکشن میں کئی قابل ذکر واقعات بھی رونما ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن میں پاکستانی نژاد نائیلہ عالم نے کونسل الیکشن جیت لیا،پاکستانی نژاد خواتین فرح خان اور ثبینہ ظفر بھی  میئر کے عہدے کے لیےمیدان میں ہیں،امریکی انتخابات میں پہلی بار 'خواجہ سرا سینیٹ اور ریاستی اسمبلی میں کامیاب ہوگئیں،سب سے قابل ذکر واقع جو امریکی میڈیا میں بھی زیر گردش رہا وہ لوگوں کا منشیا ت کے حق میں ووٹ تھا ،ریاست اوریگن میں لوگوں نے تفریحی مقاصد کیلئے منشیات کے استعمال کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سےپاکستانی نژاد نائیلہ عالم امریکی شہر ہرنڈن میں کونسل الیکشن جیت گئیں،پاکستانی نژاد خواتین فرح خان  اور  ثبینہ ظفر بھی  میئر کے عہدے کے لیےمیدان میں ہیں،اروائن شہر کے میئر کے لیے فرح خان کو اپنے حریفوں پر 49 فیصد ووٹوں کی برتری حاصل ہے،جبکہ ، سان رامن  شہر سے میئر کے لیے امیدوار ثبینہ ظفر 29 فیصد  ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں،ڈیمو کریٹک پارٹی کے 5 سیاہ فام مسلمان امیدواروں نے وسکونسن، فلوریڈا اور ڈیلاویئر کے قانون ساز ایوان کا انتخاب جیت کر امریکا میں نئی تاریخ رقم کر دی ،ان میں تین مسلم خواتین بھی شامل ہیں،امریکی انتخابات میں پہلی بار تین خواجہ سرا  بھی کامیاب ہوئے،ایک سینیٹ اور دو ریاستی اسمبلی کی نشستیں جیت لیں۔

دوسری طرف نارتھ ڈکوٹا 55 سالہ ریپبلکن امیدوار  کو موت بھی ریاستی اسمبلی کا رکن بننے سے نہیں روک سکی،گزشتہ ماہ کورونا سے ہلاک ہونے والے ڈیوڈ انڈہال کو ان کے ضلع سے کامیاب قرار دیا گیا،ریاست اوریگن میں لوگوں نے تفریحی مقاصد کیلئے منشیات کے استعمال کے حق میں بھی فیصلہ دے دیا، کوکین اور ہیروئن رکھنا اب غیر قانونی نہیں،معمولی مقدار میں منشیات رکھنے پر جرمانہ صرف 100 ڈالر ہوگا۔