جوبائیڈن نے میدان مار لیا ،ٹرمپ کا شکست دیکھتے بڑا فیصلہ 

05:08 PM, 5 Nov, 2020

نیویارک:امریکی صدارتی الیکشن میں جوبائیڈ ن نے واضح برتری حاصل کر لی ، جو بائیڈن نےمشی گن ، وسکونسن  اور نیویارک میں  بھی میدان مار لیا،اس وقت جوبائیڈن وائٹ ہائوس سے چند قدم کی دوری پر ہیں ،ٹرمپ کی شکست واضح ہونے لگی ۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 264ہوگئی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 214 ووٹ ہیں، نواڈا میں 75 فیصد گنتی مکمل ہوگئی، جس میں جوبائیڈن کو برتری حاصل ہے،بائیڈن کے جیتنے پر مطلوبہ الیکٹورل ووٹوں کی تعداد مکمل ہوجائےگی،دوسری طرف ٹرمپ نے  ایک بار پھر  دھاندلی کا شور مچادیا،پینسلوینیا کے گورنر نے ٹرمپ کی جانب سے ووٹنگ رکوانے کا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا،امریکی سائبر چیف نے بھی ٹرمپ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہ دیا، کہ انتخابات میں بیرونی مداخلت کے کوئی شواہد نہیں ملے،ٹرمپ کی جانب سے جارجیا میں ووٹوں کی گنتی رکوانے کے لیے مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر بننے کے لیے دونوں امیدواروں کو 270 ووٹ درکار ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کی طرف سے کامیابی کے دعوے کیے گئے ہیں تاہم دونوں امیدواروں کو 7 ریاستوں کے نتائج پر انحصار ہے۔ 

امریکی میڈیا کی جانب سے آنے والی رپورٹس کے مطابق 2016 کے مقابلے میں ٹرمپ کے ووٹس میں اضافہ ہو گیا ہے۔ 2016 میں ہیلری کلنٹن کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 کروڑ 29 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ اب 2020 کے انتخابات میں ٹرمپ اب تک 6 کروڑ 58 لاکھ سے زائڈ ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں