پچھلے دنوں ایک گیدڑ آیا اور گلگت بلتستان کے عوام کو جھانسہ دیکر چلا گیا :مریم نواز 

05:32 PM, 5 Nov, 2020

گانچھے :مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گلگت بلتستان میں  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کیلئے تین سال کام کیا اور اب بھی دنیا دیکھے گی نواز شریف ہی گلگت بلتستان کو صوبہ بنائیںگے ۔

مریم نواز نے کہا پچھلے دنوں ایک گیدڑ آیا تھا جو آپ لوگوں کو نیا صوبہ بنانے کا جھانسہ دیکر چلا گیا تھا،ووٹ چور نے نئے صوبے کا اعلان کیا تھا جس کی کوئی اہمیت نہیں ،گلگت بلتستان کی عوام بکائو مال نہیں ،نا تو تم انہیں خرید سکتے ہو اور نہ ہی ڈرا سکتے ہو ،انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو کہا کہ لوٹوں کو اس دفعہ دریا میں بہا دیں ،ان کو ووٹ نہ دیں ،جولوٹے تھوڑا سا بھی پریشر برداشت نہیں کرسکتے وہ آپ کا ساتھ کیا دینگے ،یہ لوگ اب عوام کے سامنے نہیں آسکتے ۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مزید کہا کہ آج گلگت بلتستان کی عوام سے وعدہ کرتی ہوں کہ آپ لوگوں کیلئے غربت ،تعلیم اور صحت کیلئے لڑوں گی ،جب گلگت بلتستان کا سر فخر سے بلند ہوتا ہے تو پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوتا ہے ،نواز شریف نے جتنی خدمت اپنے دور میں گلگت بلتستان کے عوام کی اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ،اب بھی نواز شریف ہی گلگت بلتستان کے کو صوبہ بنا کر دینگے ۔

واضح رہے اس سے قبل سکردو میں خظاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کی ہم عزت کرت ہیں، ہر فوجی کی جگہ ہمارے دل میں ہے لیکن فوج کی جگہ سرحد پر ہوتی ہے، پولنگ سٹیشنز پر نہیں، گلگت بلتستان میں ووٹ چوری کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں