یونان میں عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے صورتحال انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر گئی ،حکومت نے تین ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈائون کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں جہاں سردیاں آتے ہی عالمی وبا کی دوسری لہر نے سر اُٹھا لیا ،برطانیہ میں جہاں عالمی وبا کی وجہ سے لاک ڈائون ایک مہینے کیلئے شروع کر دیا گیا وہیںیونان میں بھی عالمی وبا نے نئے شکار کرنے شروع کر دیا ،یونان میں عالمی وبا کی وجہ سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ،یونان کی حکومت نے بڑھتے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ کر لیا ،حکومت نے تین ہفتوں کیلئے ریسٹورنٹ ،بازار اور تمام عبادت گاہیں مکمل طور پر بند کر دیں ۔
اس وقت عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 12 لاکھ سے تجاور کر گئی ہے ،عالمی وبا کی وجہ سے چار کروڑ 85 لاکھ 39 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں ،تین کروڑ 47 لاکھ 77 ہزار 350 افراد اس بیماری سے لڑنے میں کامیاب رہے ۔
دنیابھر میں عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے بھی زائد ہے ،برازیل میں 1 لاکھ 61 ہزار ،روس میں اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 509 تک پہنچ چکی ہے ۔