کسان دھرنے میں مبینہ طور پر پولیس سے جھڑپ میں زخمی ہونے والے کسان رہنما اشفاق لنگڑیال جاں بحق

Ashfaq Langrial، Kisan dharna, Raja Bisharat
کیپشن: فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور : لاہور میں کسانوں کےدھرنے میں مبینہ طور پر پولیس سے جھڑپ میں زخمی ہونے والے کسان رہنما اشفاق لنگڑیال جاں بحق ہو گئے۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کسان رہنما کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے  موت کی وجوہات جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ۔


اشفاق لنگڑیال لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ پر مظاہرے کے دوران    زخمی ہوئے تھے۔کسان اتحاد کے صدر چوہدری انور کا کہنا ہے  کہ اشفاق لنگڑیال کے انتقال سے سب  بہت تکلیف میں ہیں۔ ان کی تدفین کے بعد مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ 


دوسری طرف وزیر قانون راجہ پنجاب بشارت نے ملک اشفاق لنگڑیال کے انتقال کا نوٹس  لیتے ہوئےوفات کی وجوہات جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کر دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے متعلق اہم فیصلوں میں کسان بورڈ کے نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

کسان اتحاد کے چیئرمین چوہدری انور نے پولیس پر مظاہرین کو چھوڑنے کیلئے رشوت مانگنے کا الزام لگا دیا۔ انہوں ںے کہا کہ  تھانہ چوہنگ کے ایس ایچ او نے فی بندہ چھوڑنے کے 5 ہزار مانگے ہیں۔ خیال رہے کہ چوہنگ تھانہ میں کسان اتحاد کے دھرنے میں شرکت کرنے والے  35 لوگ زیر حراست ہیں۔ چوہدری انور نے مزید کہا کہ ہم آٹا، چینی سستی کرانے گئے تھے لاش اٹھا کر واپس آ گئے ہیں۔