واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دکھانے دینے لگی تو ان کے متوالوں نے دعائیں کرنا شروع کر دی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ٹرمپ انتظامیہ میں شام ان کی روحانی مشیر کے عہدے پر رہنے والی پالا وائٹ نے بھی ٹرمپ کی جیت کیلئے دعا کی ہے جس کی ویڈیو شوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں اپنے دعائیہ کلمات میں پالا وائٹ نے کہا انہیں جیت کی آواز سنائی دے رہی ہے اور کامیابی حاصل کرنے تک ہمیں کوشش کرنی ہے جبکہ افریقا اور جنوبی امریکا سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کیلئے فرشتے آ رہے ہیں۔ ٹرمپ کی روحانی مشیر نے کہا افریقا سے فرشتوں کو روانہ کر دیا گیا اور وہ جلد یہاں پہنچ رہے ہیں جبکہ مجھے فتح کی گونج بھی سنائی دے رہی ہے۔
Wow. This is Trumps spiritual adviser Paula White. Who is currently leading a prayer service in an effort to secure Trump's reelection. Not like we needed much confirmation, but Trumpism is has all the trappings of a full blown cult.
— Dr. Jennifer Cassidy (@OxfordDiplomat) November 5, 2020
pic.twitter.com/7sq7J3TQLD
خیال رہے کہ اب تک کی آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 214 الیکٹورل ووٹس اور ان کے حریف جوبائیڈن کو 243 ووٹس ملے ہیں جبکہ دونوں ہی امیدوار اب تک 270 نمبر کو حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔ سات ریاستوں میں دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے اور جو بھی امیدوار 270 ووٹ حاصل کرے گا وہ اگلے 4 سال کیلئے امریکا کا صدر بن جائے گا۔
واضح رہے کہ اب تک کے آنے والے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ شکست کے دہانے پر نظر آ رہے ہیں۔ اس صورتحال میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کے عہدے داران اور خود ٹرمپ نے نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔