انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کااہلیہ کے ہمراہ ابوظہبی کی شیخ زید مسجد کا دورہ

11:29 PM, 5 Nov, 2020

ابو ظبہی: انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے اہلیہ کے ہمراہ ابوظہبی کی مشہور شیخ زید مسجد کا دورہ کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اوئن مورگن نے مسجد کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ’ شیخ زید مسجد کی خوبصورت صبح'۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوئن مورگن روایتی ہلکے نیلے رنگ کے اماراتی لباس میں ملبوس ہیں۔تصویر میں انکے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں ۔ 

خیال رہے کہ آئن مورگن کا اسلام کے متعلق ایک اور بیان بھی خبروں کی خوب زینت بنا جب ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انہوں نے  پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ "اللہ ہمارے ساتھ تھا" انہوں نے مزید کہا کہ میری عادل راشد سے بات ہوئی تھی اور اس نے کہا تھا کہ "اللہ ہمارے ساتھ  ہے"۔ 

مزیدخبریں