نیویارک:کون بنے گا امریکہ کا سلطان ،امریکہ سمیت عالمی میڈیا کی نظریں امریکی صدارتی الیکشن پر لگی ہوئی ہیں ،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جوبائیڈن اپنا ہدف حاصل کرنےسے صرف 6 ووٹوں کی دوری پر ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن وائٹ ہائوس پہنچنے کیلئے چھ ووٹوں سے دوری پر ہیں ،پچاس میں سے 46 ریاستوں نے فیصلہ سنا دیا،صرف چار ریاستوں میں گنتی کا عمل باقی رہ گیا ہے ،538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 264 ووٹوں کیساتھ ڈیمو کریٹک امیدوار کو برتری حاصل ہے ،دونلڈ ٹرمپ کے پاس 214 الیکٹورل ووٹ ہیں ،ابھی بھی جارجیا ،نارتھ کیرولینااور پنسلوانیا میں ٹرمپ اور نوواڈا میں بائیڈن آگے ہیں ۔
ڈیمو کریٹک امیدوار بائیڈن کو جیت کیلئے صرف 6 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہے ،نوواڈا کے 6ووٹ انتہائی اہمیت اختیار کر چکے ہیں جہاں جوبائیڈن کو پہلے ہی اکثریت حاصل ہے ، اگر جوبائیڈن نوواڈا کا میدان مارنے میں کامیاب ہوگئےتو یقیناََ امریکہ کی کمان سنبھال لیں گے ۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ ہی وائٹ ہائوس کے اگلے مکین ہو نگے ،دوسری طرف ٹرمپ نے الیکشن نتائج سے قبل ہی دھاندلی کا شور مچا دیا ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جا رجیا میں ووٹوں کی گنتی رکوانے کیلئے مقدمہ دائر کر دیا گیا ،جبکہ امریکی سائبر چیف نے بھی ٹرمپ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہ دیا کہ انتخابات میں بیرونی مداخلت کے کوئی شواہد نہیں ملے۔