تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہونگی یا نہیں ؟اہم ترین خبرآگئی

01:09 PM, 5 Nov, 2020

لاہور :  وزرائے تعلیم کی  کانفرنس میں آج پاکستان بھر  میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا،  کانفرنس میں  کورونا کی صورتحال پر تجاویز  بھی دی جائیں گی  ۔

پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز  پر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء کی کانفرنس آج ہوگی ، کانفرنس میں کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں  کے وزرا ء آن لائن اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ 

وزرائے تعلیم کانفرنس میں تین نکاتی ایجنڈے پر مشاورت بھی ہوگی ، اجلاس میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔ 

اسکے علاوہ اجلاس میں موسم سرما کی چھٹیاں دینے یا نہ دینے کا بھی فیصلہ کیا جائیگا، جبکہ اجلاس میں آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات لینے یا نہ لینے کا فیصلہ بھی ہوگا۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام صوبائی وزراء تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے.

مزیدخبریں