سرگودھا: سرگودھا میں ٹرک اور مسافر وین میں ٹکر، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ پر میڈیکل کالج کے قریب 2 ڈمپر ٹرک آپس میں ریسیں لگا رہے تھے۔ اس دوران سامنے سے آنے والی مسافر وین سے ایک ٹرک ٹکرا گیا۔
اس خوفناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کےمطابق شدید زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والی وین فیصل آباد سے سرگودھا آ رہی تھی۔ زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔