لوگوں کو میرٹ پر ملازمتیں دی جائیں گی، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ

09:47 AM, 5 Nov, 2020

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پچھلے کئی سال سے صوبے کے عوام کو روزگار کے مواقع نہیں ملے۔ اب گریڈ ایک سے چار تک میرٹ پر اترنے والے افراد کو نوکریاں دی جائیں گی اور اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے بعد صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے۔ کراچی میں مردم شماری کے معاملے کو وفاقی حکومت کے سامنے ماضی میں اٹھایا گیا تھا تاہم اب آئندہ اجلاس میں بھی اسے سب کے سامنے رکھا جائے گا۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں تاکہ اداروں کو مضبوط بنایا جا سکے۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کو بھی ڈویژنل سطح پر منتقل کر دیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کرنے والے جماعت اسلامی کے وفد میں زاہد عسکری، ، سیف الدین غازی، اسامہ رضی، مسلم پرویز اور رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید شامل تھے۔

مزیدخبریں