نالہ لئی ایکپریس وے منصوبہ: وزیراعظم نے حتمی تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کردی

08:12 AM, 5 Nov, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نالہ لئی منصوبے کیلئے حتمی تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ راولپنڈی کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم نے یہ ہدایات اپنے زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ 

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی کی توسیع کے منصوبے کے حوالے سے جائزہ اجلاس بدھ کو یہاں اسلام آباد میں ہوا۔ میڈیا آفس کے مطابق اجلاس میں نالہ لئی کی توسیع کے ساتھ ساتھ دونوں اطراف ایکسپریس وے، رنگ روڈ اور صنعتی زون منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی شہر کی آبادی میں دن دبن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آبادی کے پھیلائو کی وجہ سے مختلف مسائل بڑھ رہے ہیں۔ نالہ لئی منصوبے سے ناصرف معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ عوامی مسائل بھی حل ہونگے۔

انہوں نے نالہ لئی منصوبے کیلئے حتمی مشاورت اور تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے منصوبے کی اہمیت بارے بات کرت ہوئے کہا کہ اس سے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو روکنے میں مدد ملے گی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ نالہ لئی منصوبہ پر تقریباً 80 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کے تحت انٹر چینجز، ٹریفک کو بلاک ہونے سے روکنے کیلئے پلوں کی تعمیر، نالے کے دونوں اطراف جدید عمارتیں بھی بنائی جائیں گی۔ منصوبے کی تکمیل سے سیلاب کے خدشات ختم ہو جائیں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا اسد عمر، حماد اظہر، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد وزیر سمیت اہم سرکاری حکام نے شرکت کی۔ حکام کا کہنا تھا کہ لئی ایکپریس وے منصوبے کی تعمیر سے شہری آبادی کے مسائل حل ہونگے اور عام شہریوں کو ریلیف ہوگا۔

مزیدخبریں