پروڈکشن آرڈر کے لیے درخواست , ن لیگ سابق وزیر اعظم کو بھول گئی

09:39 PM, 5 Nov, 2019

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے ارکان قومی اسمبلی کے لیے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پروڈکشن آرڈر کے لیے درخواست دیدی۔ حیران کن طور پر ن لیگ اپنی ہی پارٹی کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھول گئی۔

 

 

تفصیلات  کے مطابق،  پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی کو پروڈکشن آرڈر کے لیے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ اور سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کو بلانے کی درخواست کی گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ، پروڈکشن آرڈر کے لیے مسلم لیگ ن اپنے ہی پارٹی کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کا نام بھول گئی اور پروڈکشن آرڈر کے لئے شاہد خاقان عباسی کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ دو لیگی ارکان اسمبلی اپنے حلقے کی نمائندگی کرنے سے محروم ہیں۔

 

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں گرفتار ہیں۔

 

مزیدخبریں