سابق وزیراعظم نواز شریف سروسز ہسپتال سے ڈسچارج

06:24 PM, 5 Nov, 2019

لاہور: سروسز ہسپتال سابق وزیراعظم نواز شریف کی رضامندی پر ڈسچارج سلپ بنا دی گئی، وہ مریم نواز کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو  سروسز ہسپتال سےڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم کی رضامندی پر ڈسچارج سلپ بنا دی گئی ہے۔ صاحبزادی مریم نواز کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

 

ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف ڈسچارچ ہونے کے بعد وی وی آئی پی روم میں ہی موجود ہیں۔ اس حوالے سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو شریف میڈیکل سٹی منتقل کرنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ شریف میڈیکل سٹی کی ایمبیولینس سروسز ہسپتال پہنچ چکی ہے۔

 

ادھر میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کیلئے جینٹک ٹیسٹ تجویز کر دیا ہے۔

 

مزیدخبریں