اسلام آباد، آزادی مارچ میں شریک ایک کارکن انتقال کر گیا

12:21 PM, 5 Nov, 2019

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ  میں شریک ایک کارکن انتقال کر گیا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ 5 روز سے اسلام آباد کے ایچ نائن گراؤنڈ میں موجود ہے جہاں شرکاء کی بڑی تعداد دھرنے میں شامل ہے۔

اس دوران آزادی مارچ دھرنے میں شریک 55 سالہ شخص دل کی تکلیف کے باعث  انتقال کر گیا۔

ترجمان پمز اسپتال کے مطابق آزادی مارچ میں موجود عبدالکریم نامی شخص کو دل کی تکلیف ہونے پر شرکا اسپتال لائے جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کو دھرنے میں شریک شخص کی وفات کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں