ایک دو روز میں مسئلے حل ہو جائیں گے، مولانا جا رہے ہیں، شیخ رشید

12:15 PM, 5 Nov, 2019

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا دھرنے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہنا تھا ہندوستان یہی چاہتا ہے کہ پاکستان کے عسکری اداروں پر تنقید ہو بلکہ مودی چاہتا ہے پاکستان کے ادارے کمزور ہوں اور کشمیر کا مسئلہ پس پشت چلا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے عمران خان نے اس مسئلے کو بڑی دانشمندی سے حل کیا۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں کنٹینر پر پاکستان کے مفاد کے خلاف زبان استعمال کی گئی۔ ایک دو روز میں مسئلے حل ہو جائیں گے اور مولانا جا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا سیاسی جماعتیں سیاسی طریقہ سے اپنا حق منواتی ہیں جبکہ محمود اچکزئی جیسے لوگوں کو ساتھ رکھ کر ملک میں انتشار کا تاثر دیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد پرسکون ہو جائے گا اور حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔

مزیدخبریں