نیب کے سخت قوانین سے وزرا ، افسران پریشان ہیں ، جیل جانا پڑا تو خود جائوں گا:آصف زرداری

11:23 PM, 5 Nov, 2018

نواب شاہ : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھوں گا ۔

تفصیلات کے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نواب شاہ میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھوں گا ، نیب کے سخت قانون کے باعث وزیر اور افسران پریشان ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ مجھے پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر جیل جانا پڑا تو خود جیل جائوں گا ، سیاسی بنیادوں پر مجھے جیل بھجوایا گیا تھا ، ہمارے دور میں کسی کو سیاسی بنیادوں پر جیل نہیں بھیجا گیا۔نواب شاہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ۔

مزیدخبریں