حکومت کا آسیہ بی بی کیس کے فیصلے سے کوئی لینا دینا نہیں:وفاقی وزیر مذہبی امور

08:42 PM, 5 Nov, 2018

اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کا آسیہ بی بی کیس کے فیصلے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، مظاہرین سے تین دن ، تین راتوں میں مذاکرات کیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا آسیہ بی بی کیس کے

فیصلے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، مظاہرین سے تین دن ، تین راتوں میں مذاکرات کیے پہلے اس میں ہفتوں لگتے تھے۔انھوں نے کہا کہ حکومت ہر ممکن طور پر توہین رسالت قانون کا تحفظ کرے گی ۔

واضح رہے کہ مذہبی جماعتوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا ، مظاہرین نے مختلف شہروں میں احتجاج کے دوران گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ ریڑھی بانوں کو بھی لوٹ لیا ۔

مزیدخبریں