حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کی تفصیل جلد قوم کے سامنے رکھیں گے : مریم اورنگزیب

06:17 PM, 5 Nov, 2018

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کی رہنما و ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی سو روز کی کارکردگی کی تفصیل قوم کے سامنے رکھیں گے ، وزیر اطلاعات جیسے بیانات دیتے ہیں انہیں منع نہیں کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما اور ترجمان مریم اونگزیب نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراطلاعات جیسے بیانات دیتے ہیں انہیں منع بھی کیا گیا تھا ، حکومت کے 100 دن کی کارکردگی کی تفصیل قوم کے سامنے رکھیں گے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ نااہل وزرا کی ٹیم ہے ، بیرون ملک جوالفاظ استعمال کیے گئے اس سے صرف بھیک ملتی ہے ،اجلاس میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جمعہ کے روز کوئی وزیر جواب دینے کے لیے موجود نہیں تھا ،پارلیمان عوام کی ترجمانی کرتاہے اس کے ساتھ ایسا رویہ اچھا نہیں ۔اپوزیشن ایسی صورتحال پرحکومت کا ساتھ دے رہی تھی۔انھوں نے کہا کہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی بارحکومت نے کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کیا۔

مزیدخبریں