لاہور: نیب نے شہبازشریف کے دونوں بیٹوں حمزہ اور سلمان شہباز کو 9 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب لاہورنے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ان کے بیٹوں حمزہ اور سلمان شہباز کو ایک بار پھر 9 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔
اس سے پہلے سلمان شہباز کو نیب حکام طلب کر چکے ہیں تاہم اس مرتبہ حمزہ شہباز کو بھی بیان دینے کے لئے طلب کر لیا گیا ہے۔
دونوں کو نیب نے 2 نومبر کو بھی طلب کیا تھا تاہم حمزہ شہباز شہر میں سیکورٹی کی صورتحال کی وجہ سے جب کہ سلمان شہباز بیرون ملک دورے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی پوچھ گچھ کی جاری ہے۔